Back to products
Fatawa Barai Khawateen (فتاویٰ برائے خواتین)
Fatawa barai Khawateen (فتاویٰ برائے خواتین) Original price was: ₨ 1,450.Current price is: ₨ 1,200.

Khawateen Ka Encyclopedia (خواتین کا انسائیکلو پیڈیا)

Original price was: ₨ 1,700.Current price is: ₨ 1,500.

Khawateen Ka Encyclopedia

خواتین کا انسائیکلوپیڈیا
تالیف: محمد عظیم حاصل پوری
نظر ثانی: عبدالسميع اٰثم برکات
صفحات: 616

دین اسلام بنی نوع انسان کے لئے رحمت و راحت ہے۔ معاشرے کے ہر طبقہ کے لئے اس میں مکمل رہنمائی موجود ہے۔ شریعت اسلامی کا ایک اہم موضوع خواتین اور معاشرے میں ان کا کردار ہے۔ قرآن کریم نے سیدہ مریم صدیقہ، سیدہ آسیہ، ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اور کئی مومن خواتین کی مثال و کردار کو خواتین کے لئے بطور نمونہ پیش کیا ہے۔ آج مغرب ایڑی چوٹی کا زور لگا کر یہ کوششیں کر رہا ہے کہ مسلم خاتون کو احساس کمتری میں مبتلا کر کے اسلام سے برانگیختہ کرے۔ اس کے برعکس حقیقت یہ ہے کہ اسلام ایک روشن خیال دین ہے جس نے عورت کو عزت و عظمت کی معراج تک پہنچایا اور زندگی کے ہر پہلو میں اسے مکمل اور جامع رہنمائی مہیا کی ہے۔

یہ کتاب عورت کی ہر حیثیت یعنی ماں، بہن، بیوی اور بیٹی میں اس کی تربیت اور رہنمائی کرے گی۔

خصوصاً ازدواجی زندگی کو بہتر بنانے اور ایک مضبوط، صالح، باکردار، طاقت ور و توانا اور روشن خیال اور اسلام کی محافظ و علمبردار نسل کی تربیت کے لئے مشعل راہ ثابت ہو گی۔ اس کتاب میں مسلمان عورت کی زیب و زینت کی قرآن و حدیث، طب و حکمت اور جدید میڈیکل سائنس کی روشنی میں وضاحت کی گئی ہے۔

روزمرہ زندگی میں پیش آنے والے معاملات، مختلف قسم کی احتیاطی تدابیر، بیماریوں کا علاج، گھریلو چٹکلے اور سلیقہ مندی کے طریقے اس کتاب کا حصہ ہیں۔ یہ کتاب خواتین اسلام کے لئے ایک انمول تحفہ ہے۔

Out of stock

Reviews

0 reviews
0
0
0
0
0

There are no reviews yet.

Be the first to review “Khawateen Ka Encyclopedia (خواتین کا انسائیکلو پیڈیا)”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shop Woodmart

Related Products