Sunehri Kahanian (سنہری کہانیاں)
₨ 1,500
Sunehri Kahanian (سنہری کہانیاں)
آٹھویں، نویں اور دسویں جماعت کے طلباء و طالبات کے لئے تعلیمی اور تربیتی
سنہری کہانیاں
تالیف: عبد المالک مجاہد
صفحات: 408
قصص اور واقعات کی اپنی ہی تاثیر ہوتی ہے۔ ان کے ذریعے سے لوگوں کی اصلاح اور ذہنی و جسمانی تربیت کے جو فوائد حاصل ہوتے ہیں، وہ عام گفتگو اور تحریر سے حاصل نہیں ہوتے ۔ ان کی اسی افادیت کے پیش نظر قرآن میں اللہ تعالٰی نے جابجا سابقہ انبیاء اور ان کی اقوام کے واقعات بیان کیے ہیں جو عبرت و نصیحت کی داستان ہونے کے ساتھ ساتھ تعلیم و تربیت کا بہترین سامان بھی ہیں۔
اسی قرآنی اسلوب کو ملحوظ رکھتے ہوئے دارالسلام انٹر نیشنل کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب عبدالمالک مجاہد نے سنہرے واقعات پر مبنی ایک خوبصورت سلسلہ شروع کر رکھا ہے جو کئی کتابوں پر محیط ہے۔ زیر نظر کتاب “سنہری کہانیاں” اسی روشن سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔ اس میں بیان کردہ واقعات کا اسلوب انتہائی عمدہ، دلچسپ اور تربیتی ہے۔ اور یہ سب واقعات بالکل صحیح اور درست ہیں۔ یوں یہ ایک مفید کاوش ہے جو دروس ، اسباق اور پند و نصائح پر مشتمل ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ یہ کتاب نوجوان نسل کی تربیت میں اہم کردار ادا کرے گی۔
2 in stock
Reviews
Related Products
Meray Piyare Rasool Muhammad (میرے پیارے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم)
Bachon ke liye Sunehri Seerat say Muntakhib Waqiyaat
Tohfatul Atfaal (تحفۃ الاطفال
Bachay ki Dua (بچے کی دعا)
Hadiya tul Atfaal (ھدیۃ الاطفال)
Welcome to Dar ut Tauheed. Reliable Online Book Store for Authentic Islamic Books.
![2025_12_06_20_59_Office_Lens[1] Sunehri Kahanian (سنہری کہانیاں)](https://tauheedbooks.com/wp-content/uploads/2025/12/2025_12_06_20_59_Office_Lens1.jpg)
Reviews
Clear filtersThere are no reviews yet.